ڈی ایچ اے پنجاب جونیئرز و سینیئرز ٹینس چیمپئن شپ میں مینز سنگلز ہادی حسین جبکہ گرلز سنگلز کا ٹائٹل بسمل ضیانے جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ڈی ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس، سیکٹر 5 میں ہونے والے فائنل میں ہادی حسین نے موسی ہارون کو 1-6، 2-6 سے شکست دیکر فائنل جیتا۔ مردوں کے ڈبلز میں موسی ہارون اور طلحہ سلیم کی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد احسن جاوید اور طحہ سلیم کو 8-9 سے ہرایا۔ سینیئرز 60 پلس ڈبلز کا ٹائٹل راشد ملک اور بریگیڈیئر غضنفر نے سلیم خان اور ڈاکٹر مشتاق ہارون کو 2-8 سے ہرا کر حاصل کیا۔گرلز انڈر-18 اور انڈر-14 کی دونوں کیٹیگریز میں بسمل ضیا نے کامیابی حاصل کی، جہاں انہوں نے بالترتیب رومیصہ ملک کو 1-6 اور خدیجہ خلیل کو 4-6 سے شکست دی۔ بوائز انڈر-18 میں اسد زمان نے اوحدِ مصطفی کو 2-6 سے ہرا کر ٹائٹل جیتا۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پی ایل ٹی اے کے سینئر نائب صدر راشد ملک تھے، جنہوں نے بریگیڈیئر میر محمد صدیق، ڈائریکٹر اسپورٹس ڈی ایچ اے لیفٹیننٹ کرنل محمد شہباز، کرنل( ر) آصف ڈار سمیت دیگرکے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی