یو ایس اوپن میں بڑے کھلاڑیوں کے ہائی فائی پہناوے،ورلڈ نمبر ون سبالنکا یانک سنر اور جیسیکا پیگولا توجہ کا مرکز بن گئیں۔فوربزکی رپورٹ کیمطابق بیلا روس کی سبالنکا پہلے میچ میں کسٹمائزڈ ڈائمنڈ جیولری پہنی نظرآئیں جس کی مالیت 13ہزار ڈالرز ہے،جو پاکستانی کرنسی میں 37 لاکھ روپے بنتے ہیں۔امریکا کی جیسیکا پیگولا نے نوے ہزارڈالرز کی گھڑی پہنی،جس کی قیمت پاکستانی روپے میں پونے تین کروڑ روپے بنتی ہے،اٹلی کے یانک سنر معروف برینڈ کا بیگ استعمال کررہیہیں جس کی دوہزار ڈالرز ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی