i کھیل

یو ایس اوپن ، پہلے رائونڈ میں شکست پر روسی کھلاڑی آپے سے باہر،غصے میں اپنا ریکٹ توڑ دیاتازترین

August 26, 2025

یو ایس اوپن کے پہلے ہی رائونڈ میں شکست کھانے والے ٹینس اسٹار روس کے ڈینیئل میدودیو کا دل ایسا ٹوٹا کہ انہوں نے میچ کے بعد ریکٹ بھی زمین اور بینچ پر مارمار کر توڑ دیا۔ تفصیل کے مطابق یو ایس اوپن کے پہلے رانڈ میں روسی ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک ڈینیل میدودیو کو فرانس کے کھلاڑی بینجمن بونز ی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انہیں 5 سیٹ کے بعد فرنچ کھلاڑی نے زیر کیا۔میچ کے دوران میدودیو نے چیئر امپائر سے ان کے فیصلے پر بحث بھی کی جبکہ شکست کے بعد ان کا غصہ مزید بڑھ گیا۔انہو ں نے پہلے زمین پر اور پھر بینچ پر مار مار کر اپنا ریکٹ توڑدیا۔ اس سال ومبلڈن ٹینس میں بھی ڈینیل میدودیو کو بینجمن بونزی نے پہلے ہی رائونڈ میں ہرا دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی