پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ون ڈے کیلئے محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کو کپتان بنانے اور ٹیسٹ میچوں میں شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو کپتان بنانے پر غور کر رہا ہے۔ بورڈ کی طرف سے جاری بیان میںکہا گیا ہے کہ تا حال نہ تو سلیکشن کمیٹی میں یہ معاملہ زیر غور آیا ہے اور نہ ہی کسی پلئیر کے کنٹریکٹ کی کیٹیگری تبدیل کی گئی ہے۔ اس حوالے سے تمام تر خبریں بے بنیاد ہیں۔ قبل ازیںخبریں سامنے آئی تھیں کہ ون ڈے کیلئے رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کو کپتان بنانے پر غور کیا جارہا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی