i کھیل

جنوبی افریقن وویمن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمدتازترین

September 12, 2025

جنوبی افریقن وویمن کرکٹ ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے جمعہ کی الصبح پاکستان پہنچ گی۔مہمان ٹیم پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز لاہور کے تاریخی قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گی، پہلا ون ڈے میچ 16 ستمبر کو ہو گا، دوسرا 17 ستمبر کو جبکہ تیسرا اور آخری میچ 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔لاہور آمد کے بعد جنوبی افریقی ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا گیا جہاں مہمان ٹیم آج (ہفتہ) سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔دونوں ٹیموں کی تیاریاں عروج پر ہیں اور کوچنگ سٹاف کی جانب سے کھلاڑیوں کو بھرپور ٹریننگ دی جا رہی ہے تاکہ سیریز کے دوران بہترین کھیل پیش کیا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی