i کھیل

قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان، 6 اکتوبر سے ایونٹ کا آغازتازترین

October 01, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے 6 اکتوبرسے شروع ہونے والے ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اورایبٹ آباد میں کھیلے جانے والے4 روزہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں 10 ریجنل ٹیمیں دفاعی چیمپئن جبکہ سیالکوٹ پشاور، ایبٹ آباد، بہاولپور، فاٹا، فیصل آباد، اسلام آباد، کراچی بلوز، لاہور وائٹس اور ملتان، شرکت کررہی ہیں۔9 رائونڈز کے اختتام پرٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان فائنل 29 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا، پہلے رائونڈ میں 6 تا9 نومبرایبٹ آباد اوربہاولپور کا ایبٹ آباد کرکٹ کلب، لاہور وائٹس اور اسلام آباد کا شعیب اخترسٹیڈیم راولپنڈی، پشاوراورسیالکوٹ کا عمران خان سٹیڈیم پشاور، فاٹا اور ملتان کا ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ اسلام اباد اور فیصل آباد کا کراچی بلوزسے مرغزار کرکٹ گرائونڈ اسلام اباد پرمقابلہ طے ہے۔واضح رہے کہ 6 ٹیموں فاٹا، پشاور،لاہوروائٹس، ایبٹ آباد، سیالکوٹ اوربہاولپورنے بہتر کارکردگی کی بنیاد پررواں سال ایونٹ میں شرکت کا حق حاصل کررکھا تھا، بعدازاں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے فیصلے کی بدولت حنیف محمد ٹرافی میں 2 کی بجائے پوائنٹس کے لحاظ سے 4 ٹاپ ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کی حقدار بن گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی