i کھیل

کائونٹی چیمپئن شپ، بابر اعظم نے 2 ٹیموں کی پیشکش رد کر دیتازترین

August 28, 2025

کائونٹی چیمپئن شپ کیلئے2 کائونئٹیز نے پاکستانی کرکٹر بابراعظم سے رابطہ کیا ذرائع کے مطابق بابراعظم کو کائونٹی چیمپئن شپ کے بقیہ میچز کھیلنے کی پیشکش کی گئی ہے، کرکٹر بابراعظم نے چند وجوہات کے باعث پیشکش قبول نہیں کی۔ذرائع کے مطابق چند میچز کے عوض بابراعظم کا سالانہ 2 لیگز کے لئے این اوسی کوٹہ مکمل ہو جائے گا، اس لئے بابر نے پیشکش قبول نہیں، بابراعظم بگ بیش کے ساتھ کسی اور لیگ کے مکمل میچز کھیلنے کے خواہشمند ہیں، بابراعظم کا دیگر لیگز سے بھی رابطہ ہو رہا ہے۔خیال رہے کہ تین ملکی ٹی 20 سیریز اور ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ پاکستانی سکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ شامل نہیں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی