i کھیل

کائونٹی ناٹنگھم شائر، آئوٹ کے بعد پاکستانی اور بھارتی کرکٹر کی ایک ساتھ جشن منانے کی ویڈیو وائرلتازترین

June 24, 2025

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس اور بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر ایشان کشن کی وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔پاکستانی کرکٹر محمد عباس اور بھارتی کرکٹر ایشان کشن ان دنوں انگلینڈ کی کانٹی ناٹنگھم شائر میں شامل ہیں۔کھیل کے دوسرے روز محمد عباس نے ایڈم لیتھ کو پہلی اننگز کی پہلی گیند پر صفر پر آئوٹ کردیا، عباس کی گیند پر ایڈم کا کیچ بھارتی کرکٹر ایشان کشن نے لیا۔آئوٹ کرنے کے بعد پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے ہاتھ ملایا اور ایک دوسرے کو گلے بھی لگایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی