i کھیل

کچھ ریکارڈز لیجنڈز کے پاس ہی رہنے چاہئیں، جنوبی افریقی کپتان ویان ملڈر نے برائن لارا کا 400 رنز کا ریکارڈ نہ توڑنے پر موقفتازترین

July 08, 2025

جنوبی افریقا کے کپتان ویان ملڈر نے ویسٹ انڈیز کے عظیم بیٹر برائن لارا کا 400 رنز کا تاریخی ریکارڈ نہ توڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ برائن لارا ایک لیجنڈ ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 400 رنز کی اننگز کھیلی تھی، میں چاہتا تھا کہ یہ ریکارڈ انہی کے پاس رہے۔ اگر دوبارہ ایسا موقع ملا تب بھی میں یہی کروں گا۔ ایک انٹرویو میں 27 سالہ ویان ملڈر نے مزید کہا کہ میرے لیے یہ اننگز بے حد خاص تھی، خوشی ہے کہ یہ ٹیم کے کام آئی۔ میں نے کوچ سے بات کی اور کہا کہ کچھ ریکارڈز لیجنڈز کے پاس ہی رہنے چاہئیں، لارا کا ریکارڈ بھی ایسا ہی ہے۔ملڈر نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کبھی ڈبل سنچری کا بھی خواب نہیں دیکھا تھا، ٹرپل سنچری تو بہت دور کی بات ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی