i کھیل

کیتھرین ڈیلٹن کا پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہارتازترین

April 17, 2025

ملتان سلطانز کی فاسٹ بولنگ کوچ کیتھرین ڈیلٹن نے مستقبل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیتھرین ڈیلٹن نے کہا کہ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی پچ رنز کے حوالے سے مشہور ہے، ہم میچ سے قبل بارش کے باعث بولنگ کنڈیشنز کو استعمال کرنا چاہتے تھے، محمدرضوان نے پہلے میچ میں سنچری بنائی تھی، ان کا حوصلہ بلند ہے، کیتھرین ڈیلٹن نے کہاکہ میں کئی سالوں سے ملتان سلطانز کے ساتھ ہوں، مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ زبان کا مسئلہ نہیں، محمد حسنین باصلاحیت بالر ہیں، مستقبل میں اگر موقع ملا تو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی