قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلپسی نے کہاہے کہ پاکستان ٹیم کے انتخاب کا بتایا گیا تھا لیکن اعلان کرنے کی اجازت نہیں دی گئی،ڑیوں کی کارکردگی کا ذمہ دار ہوں، سلیکشن کا نہیں ۔برطانوی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ نئی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بٹھا کر طے کیا گیا تھا کہ انتخاب کرنے کیلئے فیصلہ سازی میں شامل نہیں ہوں گا۔گلسپی نے کہا کہ میں اب میچ ڈے کی حکمت عملی کا ذمہ دار اور سلیکشن معاملات سے دور ہوں، مجھے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے روزانہ کی بنیاد پر حکمت عملی بنانے پر کھلاڑیوں پر توجہ مرکوز کرنے کا کہا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی