پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا گیا۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ عثمان طارق نے پی سی بی کے منظور شدہ بائیو مکینکس لیب میں ٹیسٹنگ کروائی، ان کا بولنگ ایکشن 13 اپریل کو پی ایس ایل میچ میں مشتبہ قرار دیا گیا تھا، ان کا بولنگ ایکشن لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران رپورٹ کیا گیا۔ لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں آن فیلڈ امپائر احسن رضا اور کرس براون نے عثمان طارق کا ایکشن رپورٹ کیا۔ رجمان کرکٹ بورڈ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی درخواست پر پی سی بی نے تیسٹ کی اجازت دی، عثمان طارق نے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کامیابی سے کلیئر کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی