قومی کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل سے دور کرکٹر عمر اکمل نے اپنے بیٹے کی کوچنگ شروع کر دی۔ جارح مزاج بیٹر عمر اکمل ان دنوں پی ایس ایل کی کسی ٹیم کا حصہ نہیں تاہم اس دوران وہ فارغ وقت میں اپنے بیٹے کی کوچنگ کر رہے ہیں۔ 6 سالہ آبان کو بھی والد کی طرح شاٹس کھیلنے کا شوق ہے اور بتایا جارہا ہے کہ عمر اکمل اس وقت بیٹے کی بیٹ کی گرپ کو مضبوط بنانے پر کام کررہے ہیں، وہ بیٹے کو ہر طرز کی بال کھیلنے کے لیے ٹپس دیتے ہیں۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل کا کہنا تھا کہ میرا بیٹے کو کرکٹ میں لانے کا ارادہ نہیں تھا لیکن والد اور بڑے بھائی کامران اکمل کی خواہش ہے کہ آبان بھی کرکٹ میں نام بنائے، ان کی خواہش کیلئے اب آبان کی کرکٹ پر توجہ دے رہا ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی