i کھیل

قومی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق کا انگلش کائونٹی یارکشائر سے باقاعدہ معاہدہتازترین

July 23, 2025

قومی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق نے انگلش کائونٹی یارکشائر سے بقیہ سیزن کے لئے باقاعدہ معاہدہ کر لیا ۔یارکشائر کائونٹی مینجمنٹ کے مطابق امام الحق رواں ہفتے سرے کے خلاف شیڈول میچ میں ٹیم کے لئے دستیاب ہوں گے، یارکشائر کے جنرل منیجر نے امام الحق کی شمولیت کو ٹیم کیلئے خوش آئند قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ امام الحق جیسے تجربہ کار اوپنر اب ہماری ٹیم کا حصہ ہیں، ان کی موجودگی بیٹنگ لائن کو تقویت دے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی