i کھیل

قومی کرکٹرز کے سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کے دوسرے مرحلے کا آغازتازترین

June 24, 2025

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی کرکٹرز کے سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔۔کیمپ میں 15 کھلاڑی شریک ہوئے، کھلاڑیوں نے بیٹنگ،بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، سکلز کیمپ کا دوسرا مرحلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔۔کیمپ میں شامل نمایاں کھلاڑیوں میں عامر جمال، علی رضا، فخر زمان، حیدر علی، حسین طلعت، خواجہ نافع، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد فائق، محمد نواز، مبصر خان، محمد عرفان خان، سعود شکیل، شاہد عزیز اور یاسر خان شامل ہیں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈویلپمنٹ سکلز کیمپ کے پہلے مرحلے پر جائزہ اجلاس ہوا، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید نے اجلاس کی صدارت کی، کوچز بھی شریک ہوئے، کھلاڑیوں کی کارکردگی اور مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی