12ویں ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ اینڈ انکلائن بینچ پریس چیمپیئن شپ 2025 پاتھایا تھائی لینڈ میں منعقد ہوئی جس میں سری لنکا،v پاکستان،انڈیا،کرغزستان،قزاقستان،نیپال تھائی لینڈ ٹیموں کے سٹرینتھ لفٹر کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ مقابلے میں پاکستان کے 3 رکنی سٹرینتھ لفٹر کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں سئنیر کیٹیگری میں ٹیم کے کپتان راؤ ظفر اقبال ایڈوکیٹ آف میلسی نے سلور میڈل، ماسٹر 2 کیٹیگری میں چوہدری محمد اشرف نے سلور میڈل اور سینئر کیٹیگری میں عروج کرن نے 2 براونز میڈل جیتے ۔ مقابلے پر مینجر میٹنگ میں آیندہ چھٹی ورلڈ نومیڈ گیمز کرغزستان 2026 میں سٹرینتھ لفٹنگ گیم بھی شامل ہونے کا اعلان کیا گیا۔ پاکستان سٹرینتھ لفٹر کھلاڑیوں نے میڈل حاصل کر کے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی اور پاکستان کا نام روشن کیا جس پر پاکستان سٹرینتھ لفٹنگ فیڈریشن کے پریذیڈنٹ سابق انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر عقیل جاوید بٹ اور مریم عقیل شاہ انٹر نیشنل سٹرینتھ لفٹر، وقاص ظفر انٹر نیشنل سٹرینتھ لفٹر، شہزاد گل انٹر نیشنل سٹرینتھ لفٹر، حرا خان، نائلہ مقصود بٹ، زینت، سدرہ، ماہ نور، مناہل عظہر، عثمان عقیل بٹ، عبدلہادی بٹ ، اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے پاکستان سٹرینتھ لفٹنگ ٹیم کا پاکستان واپسی پر لاہور آئرپورٹ پر شاندار والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی آپ پاشی کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی