i کھیل

کراچی کے گولفر سعد حبیب نے امریکا میں منعقدہ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلیتازترین

July 28, 2025

کراچی کے گولفر سعد حبیب نے امریکا میں منعقدہ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ڈیلس امیچور گولف چیمپئن شپ میں سعد حبیب اپنے سے زیادہ تجربہ کار گولفرز کی موجودگی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔کیدر کرسٹ گالف کورس میں دو روزہ مقابلوں میں ساٹھ گولفرز شریک ہوئے۔سعد حبیب نے شاندار پرفارمنس دے کر اپنی اہلیت کا لوہا منوایا۔ سعد حبیب پاکستان کے نیشنل امیچور گولف چیمپئن ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی