سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے یکم مئی سے شروع ہونیوالی نیشنل گیمز کو ملتوی کرتے ہوے نومبر دسمبر میں کرانے کا عندیہ دیدیا۔ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے ایک خط تمام متعلقہ اداروں کو جاری کیا جس میں شدید گرمی ہیٹ ویو اور انٹر کے امتحانات کی وجہ سے نیشنل گیمز ملتوی کرنے سے آگاہ کیانیشنل گیمز یکم مئی سے کراچی میں شروع ہونے تھے۔سندھ کو 18 سال بعد نیشنل گیمز کی میزبانی ملی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی