پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں سرگودھا اور فیصل آباد میں 35 ہزار سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور لاہور قلندرز کے زیر اہتمام منعقدہ ٹرائلز میں ملک بھر کے ہزاروں نوجوانوں کرکٹرز اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ سرگودھا اور فیصل آباد میں ہونیوالے ٹرائلز میں 35 ہزار سے زائد نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ان ٹرائلز میں شریک ہوئے۔ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے دونوں شہروں میں زبردست شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سرگودھا اور فیصل آباد میں جو توانائی، ٹیلنٹ اور بڑی تعداد دیکھی گئی، وہ واقعی غیرمعمولی ہے۔ ان شہروں میں ہمیشہ کرکٹ کا جذبہ رہا ہے، ہم وزیراعظم شہباز شریف، چیرمین پرام منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی سپورٹ پر انکے مشکور ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی