i کھیل

کرکٹ کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے،شاہد آفریدیتازترین

July 21, 2025

پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے، ہم نے پہلے بھی اپنے تعلقات کرکٹ کے ذریعے بہتر کیے، سپورٹس ڈپلومیسی سے بہترین چیز کوئی نہیں ہے، یہ آپ کو قریب لاتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ورلڈ چیمپئنز شپ آف لیجنڈز ( ڈبلیو سی ایل) میں پاکستان اور بھارت کا میچ منسوخ ہونے پر شاہد آفریدی کاکہنا تھا کہ جب تک ساتھ نہیں بیٹھیں گے بات نہیں کریں گے تو مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے مسائل مزید بڑھیں گے، ہر چیز میں سیاست لے کر آ گے تو پھر اس کا حل کوئی نہیں ہے۔انہوں کہا کہ وہ برمنگھم میں کھیلنے آئے تھے اور بھارت کے خلاف میچ سے قبل بھر پور پریکٹس بھی کی لیکن اگر بھارت کو نہیں کھیلنا تھا تو پہلے ہی بتادیتے، پوری پاکستانی ٹیم چاہتی تھی کہ وہ بھارت سے میچ کھیلے، مل بیٹھے اور گپ شپ لگائیں، جو قوم کچھ کرنا چاہتی ہے تو آگے بڑھتی ہے وہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر نہیں لڑتی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ کسی کو بھی اپنے ملک کے لیے شرمندگی کا باعث نہیں بننا چاہیے، بھارتی ٹیم بھی کھیلنے آئی تھی لیکن ایک بندے کی وجہ سے ٹیم کافی مایوس ہوئی ہے، ایک آدھ انڈا خراب ہوتا ہے جس کی وجہ سے سب خراب ہوجاتے ہیں۔شاہد آفریدی نے بھارت کو پیغام دیا کہ سب سے پہلے سپورٹس ہے، سپورٹس سے بڑھ کر کچھ نہیں، کسی کو اگر مجھ سے مسئلہ تھا تو میں سٹیڈیم میں ہی نہیں آتا لیکن میچ ہونا چاہیے تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی