i کھیل

کسی بھی فل ممبر ملک کے خلاف چھٹے یا نچلے نمبر پر ڈیبیو پر ففٹی،آسٹریلیا کے مچل اوون نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیاتازترین

July 22, 2025

آسٹریلوی کرکٹر مچل اوون نے ٹی 20 ڈیبیو پر منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔انہوں نے ویسٹ انڈیز سے سیریز کے پہلے میچ میں شائی ہوپ کی اہم وکٹ لینے کے بعد ففٹی بھی بنائی، وہ کسی فل ممبر ٹیم کے خلاف ڈیبیو ٹی 20 میں یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔آسٹریلوی کھلاڑی نے جنوبی افریقا کے ریسی وان ڈیر ڈوسن کا 16 سالہ پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔مچل اوون کسی بھی فل ممبر ملک کے خلاف چھٹے یا نچلے نمبر پر ڈیبیو پر ففٹی بنانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ان سے قبل فل سالٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 2022 میں 24 گیندوں پر 57 رنز اسکور کیے تھے، رکی پونٹنگ اور ڈیوڈ وارنر کے بعد مچل اوون ٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو پر ففٹی بنانے والے تیسرے آسٹریلوی کرکٹر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی