لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویزا نے پاکستانی سکیورٹی کی تعریف کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہمارا بہترین انداز میں خیال رکھا گیا، ہمیں ائیر اسپیس بند ہونے کی فکر تھی لیکن پاکستانی حکام نے اطمینان دلایا اور ہمیشہ کی طرح بہترین سکیورٹی فراہم کی۔ دوسری جانب کیوی ویمن ٹیم کی الیسا ہیلی نے تو بھارت کی سکیورٹی کو آڑے ہاتھوں لیا اور خوب تنقید کی لیکن لاہور قلندر کے ڈیوڈ ویزا پاکستانی سکیورٹی کے معترف نکلے۔سوشل میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ ویزا نے کہا کستانی حکام نے اطمینان دلاتے ہوئے کہا کہ بے فکر رہیں، ان حالات میں بھی پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، ہم نے مشکل وقت میں بھی کوئی غیر معمولی صورتحال کا سامنا نہیں کیا، ہمیشہ کی طرح پاکستان نے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی