لاہور قلندرز نے پرام منسٹر یوتھ پروگرام کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ کے تحت کراچی کی بوائز اور گرلز ٹیموں کے ناموں کا اعلان کردیا۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کے مطابق ٹرائلز میں ہزاروں نوجوانوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے نوجوان لاہور قلندرز کے ویژن پر اعتماد کرتے ہیں۔ لاہور قلندرز نے کھلاڑیوں کی ترقی کا سفر دس سال قبل شروع کیا تھا، اور آج کئی نمایاں کھلاڑی اسی پروگرام سے منظرعام پر آئے ہیں۔عاطف رانا نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت ہر صوبے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے پانچ پانچ ٹیمیں بنائی جائیں گی جو علاقائی ٹورنامنٹس میں حصہ لیں گی۔ کراچی سے منتخب ہونے والی گرلز اسکواڈ میں یسری عامر، علیزے صابر، عاریجہ حسیب، آمنہ زاہد، تسکین فاطمہ، کائنات ایمان، عنیزہ عارف، سیدہ بتول فاطمہ، شبنم حیات، معصومہ جعفری، عبیرہ ریاض، فائقہ طارق، اریج عامر، مریم احمد، عشا نعیم حصہ ہے جبکہ بواز اسکواڈ میں ارمان شہزاد، عبداللہ جاوید، محمد صدیق، عمر فاروق، زین انور، حمزہ ملک، علی شعیب، محمد شاہیر، محمد فرمان، نوید اللہ، سید زین، عبدالروف، معاذ شاہ آفریدی، عبدالجلیل، سید ریحان شاہ شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی