i کھیل

ہم اب تک اپنا بیسٹ نہیں دے سکے، مڈل آرڈر میں بیٹنگ بہتر کرنیکی ضرورت ہے، سلمان علی آغاتازترین

September 18, 2025

قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہمیں مڈل آرڈر میں بیٹنگ بہتر کرنے کی ضرورت ہے، بھارت کیخلاف سپرفور میں چیلنج کے لئے تیارہیں تاہم ہم اب تک اپنا بیسٹ نہیں دے سکے۔ایشیا کپ میں یو اے ای کو شکست دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے مڈل آرڈر میں بیٹنگ کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اگر مڈل اوورز میں اچھی بیٹنگ ہو تو ہم کسی بھی ٹیم کے خلاف اس اسکور کو 170 تک لے جا سکتے ہیں۔کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ شاہین آفریدی ہمارا میچ ونر ہے اور ابرار احمد بھی ہر میچ میں اچھی بولنگ کررہے ہیں۔یاد رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی