آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے معصوم بچوں کا قتل عام اور فاقہ کشی کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کردیا۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ جائو ں گا جہاں غزہ پر بات کروں گا، غزہ پر بات کرنے کے بعد کھیلوں میں جوئے پر بھی بات کروں گا۔عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں بطور آسٹریلین اور سب سے اہم بطور انسان حق کے لئے کھڑا ہونا پڑیگا، معصوم بچوں کا قتل عام اور فاقہ کشی اب رکنی چاہیے۔عثمان خواجہ نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں مظالم رکنے اور امدادی سامان کی ترسیل کی اجازت تک ہمیں اسرائیل پر پابندی لگانی چاہیے، ہم کسی ایسے ملک کے ساتھ تجارت نہیں کرسکتے جو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی عزت نہ کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی