بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا سبق پاکستانی پیسر وسیم اکرم کا کیلنڈر ایئر میں ٹیسٹ وکٹوں کی ففٹی کا منفرد ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں۔مانچسٹر ٹیسٹ میں بمرا مزید 5 وکٹیں اڑا کر ان سے آگے بڑھ سکتے ہیں، بمرا اب تک 33 ٹیسٹ میچز میں 229 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں۔وسیم اکرم نے 104 میچز میں 414 ٹیسٹ شکار کر رکھے ہیں، تاہم ایک کیلنڈر ایئر میں 50 وکٹ کا منفرد ریکارڈ توڑنے کے لیے بمرا کو مزید 5 شکار درکار ہیں۔بمرا 2025 میں اب تک 46 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور 4 مزید میچز میں انکی شمولیت کا امکان ہے، اگر بمرا 4 وکٹوں سے زیادہ لیں تو وہ سال کے سب سے کامیاب فاسٹ بولر بننے کی دوڑ میں شامل ہو جائیں گے اور وسیم اکرم کا 50 پلس وکٹ سال والا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ، بمرا اننگز میں 5 وکٹیں اڑا کر سینا ممالک کے خلاف 12 ویں بار ٹیسٹ میں پانچ شکار کرنے والے پہلے ایشین بولر بھی بن سکتے ہیں، جس میں وہ اب تک 11 بار کے ساتھ وسیم اکرم کے ساتھ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی