پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹیم میں انڈر 19 پلیئرز کو کھیل کا حصہ بنانے کی درخواست کردی۔ایکس (سابقہ ٹوئٹر ) پرجاری بیان میں اداکارہ مریم نفیس نے لکھا کہ محسن برو ، انڈر 19 والے پلیئرز کھلوالو ، پلیز۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی