i کھیل

میری اہلیہ پر تنقید کیوں کی؟ جڈیجا والد پر برس پڑےتازترین

February 10, 2024

رویندرا جڈیجا اہلیہ کو تنقید کا نشانہ بنانے والے اپنے والد پر برس پڑے۔ بھارتی آل راونڈر کے والد انیرد سنہا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری بہو ریوابا کی وجہ سے بیٹے کا رویہ بہت تبدیل ہوچکا، میں اب الگ رہتا ہوں، ایک ہی شہر میں رہتے ہوئے ہماری ملاقات نہیں ہوتی، اب بول چال بھی بند ہوچکی، میں نہیں جانتا کہ بہو نے بیٹے پر کیا جادو کیا ہے، کاش میں اس کی شادی ہی نہ کرتا، ہماری فیملی میں 50افراد غلط نہیں ہوسکتے۔ سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے رویندرا جڈیجا نے کہا کہ میرے والد نے انٹرویو میں بے بنیاد باتیں کی ہیں، انھوں نے میری اہلیہ کا تاثر بگاڑا، بہتر ہے کہ اس سے باز رہیں، میرے پاس بھی کہنے کو بہت کچھ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی