i کھیل

مسلسل شکستوں میں گھری برزایلین فٹ بال ٹیم کو ایک اور دھچکاتازترین

May 16, 2025

پے درپے شکستوں سے دوچار برازیل کی فٹبال ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین فٹبال فیڈریشن (سی بی ایف) کے صدر ایڈنارڈو روڈریگز کو عدالت نے انکے عہدے سے برطرف کردیا، یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برازیل کی قومی ٹیم مسلسل بدترین شکستوں کے بھنور میں پھنس کررہ گئی ہے۔فیڈریشن کے صدر پر ناقص کارکردگی اور انتظامی بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ عدالت کی جانب سے برازیلین فٹبال برازیلین فٹبال فیڈریشن کے صدر ایڈنارڈو روڈریگز فیفا ورلڈکپ کوالیفکیشن میں خراب کارکرگی اور انتظامی امور میں مالی بے قاعدگیوں کے شبہات پر فارغ کیا گیا۔فیڈریشن کے صدر کے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچز کیساتھ بھی تنازعات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ایڈنارڈو روڈریگز سال 2023 میں برازیلین فٹبال فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے تھے، انہوں نے ٹائٹن(فٹبال لیگ) کے سابق سربراہ کے طور پر بھی کام کیا تھا۔ان کے دور میں برازیل کو کوپا امریکا 2024 میں بدترین ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ دوسری جانب فیفا ورلڈکپ کیلئے برازیل کے کوالیفکیشن رانڈ کیلئے مزید مشکلات بڑھنے کا بھی خدشہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی