متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون کے درمیان فلڈ ریلیف نمائشی کرکٹ میچ 30اگست کو پشاور میں کھیلا جائیگا۔ پشاور زلمی، سپورٹس ڈائریکٹوریٹ اور کے پی حکومت کے اشتراک سے کھیلے جانیوالے میچ سے حاصل ہونے والی آمدنی سیلاب زدگان کی بحالی اور امداد کیلے وقف کی جائے گی۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کرکٹ ہمیشہ پاکستان میں اتحاد کی علامت رہی ہے۔ اس نمائشی میچ کے ذریعے ہم اس کھیل کے جذبے کو ایک بامقصد مقصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں، اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کے لیے جو خیبر پختونخوا میں خوفناک سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی