i کھیل

نیشن کپ، قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروعتازترین

May 14, 2025

ملائیشیا میں آئندہ ماہ کھیلے جانیوالے ایف آئی ایچ نیشن کپ کی تیاریوں کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد کے مطابق کوالالمپور میں 15 جون تا 21 جون کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ نیشن کپ کی تیاریوں کیلئے تربیتی کیمپ ہیڈکوچ اولمپین طاہر زمان کی نگرانی میں جاری ہے جس میں کھلاڑیوں کی تکنیک، فٹنس اور اسکلز کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ تربیتی کیمپ کے اختتام پر میگا ایونٹ کیلئے قومی اسکواڈ کا چناو قومی سیلیکشن کمیٹی کرے گی۔ کیمپ میں ٹیم آفیشلز ہیڈ کوچ اولمپین طاہر زمان ، اسسٹنٹ کوچز اولمپین محمد عثمان، اولمپین زیشان اشرف، آصف احمد خان، گول کیپر کوچ مظہر عباس شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی