i کھیل

ویمنز انڈر 19 ایمرجنگ ٹرائلز بارش کے باعث ری شیڈولتازترین

September 04, 2025

ویمنز انڈر 19 ایمرجنگ ٹرائلز لاہور میں بارش کے باعث ری شیڈول کر دئیے گئے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اعلامیے کے مطابق ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز 11 ستمبر کو ایل سی سی اے گراونڈ میں ہوں گے۔پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل ویمنز انڈر 19 اور ایمرجنگ ہیلنٹ ہنٹ ٹرائلز 4 ستمبر کو شیڈول تھے۔اعلامیے کے مطابق راولپنڈی، پشاور، مردان، کوئٹہ، ملتان، کراچی اور بہاولپور میں ٹرائلز مکمل ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی