i کھیل

ویمنز ورلڈکپ کا آغاز، افتتاحی میچ میں بھارت نے سری لنکا کو ہرادیاتازترین

October 01, 2025

آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں بھارت نے سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 59 رنز سے ہرادیا ۔گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے بارش کے سبب47 اوورز تک محدود مقابلے میں آٹھ وکٹ پر 269 رنز بنائے۔دیپتی شرما نے 53 اور امنجوت کور نے 57 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔سری لنکا کی جانب سے اینوکا راناویرا نے چار پلیئرز کو میدان بدر کیا۔270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 45.5 اوورز میں 211 رنز پر ہمت ہار گئی۔ کپتان چماری اتاپتو نے سب سے زیادہ 43 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے دیپتی شرما نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی