ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ امریکا پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ دوگروپوں میں امریکی شہر میامی پہنچا جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، 3 اور 4 جولائی کو ہوں گے۔فاسٹ بولر حارث رف نے غیرمعمولی استقبال پر خوشی کا اظہار کیا۔فاسٹ بولر نے اپنے ایکس اکانٹ پر لکھا کہ ہمیں بہت پروٹوکول ملا، امریکا میں پہلے کبھی ایسا تجربہ نہیں ہوا۔پلیئرز کو جہاز سے نکلتے ہی پروٹوکول دیا گیا اور سیکیورٹی کی گاڑیوں کے ساتھ ہوٹل پہنچایا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی