i کھیل

وویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم پہلی بار انٹرنیشنل سیریز کھیلنے آسٹریلیا روانہتازترین

April 17, 2025

پاکستان وویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے آسٹریلیا روانہ ہوگئی، ایونٹ میں قومی بلائنڈ ٹیم کی قیادت نمرہ رفیق کریں گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیرمین سید سلطان شاہ کے مطابق وویمن ٹیم کا یہ پہلا انٹرنیشنل دورہ ہے، وویمن کرکٹر ملک کا نام روشن کرنے کیلئے پرجوش ہیں۔ پاکستان آسٹریلیا کیخلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گا، سیریز کا پہلا میچ برسبین میں 20 اپریل کو کھیلا جائیگا ، دوسرا میچ 21، تیسرا23، چوتھا 24، پانچواں میچ 25اپریل کو ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی