i کھیل

ورلڈ گیمز اسنوکر 2025 ،محمد آصف سیمی فائنل میں پہنچ گئے، میڈل سے ایک فتح دورتازترین

August 12, 2025

چین کے شہر چینگ ڈو میں ہونے والے ورلڈ گیمز اسنوکر ایونٹ کے دوران پاکستان کے محمد آصف سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔محمد آصف نے سیمی فائنل میں برطانوی پلیئر کے زیک کوسکر کو آٹ کلاس کرتے ہوئے دو- صفر سے کامیابی حاصل کی۔محمد آصف نے پہلے فریم میں 51 کی بریک کھیلتے ہوئے 79-15 سے کامیابی حاصل کی اور دوسرا فریم 89-31 سے اپنے نام کیا۔ محمد آصف ورلڈ گیمز 2025 میں میڈل سے ایک فتح دور ہیں ، سیمی فائنل میں فتح محمد آصف کا میڈل یقینی کردے گی تاہم سیمی فائنل میں شکست کی صورت میں برانز میڈل کا میچ کھیلنا ہوگا۔واضح رہے کہ ورلڈ گیمز کی تاریخ میں پاکستان اب تک ایک ہی میڈل جیت سکا ہے، پاکستان کا واحد میڈل اسنوکر میں شوکت علی نے 2001 میں حاصل کیا تھا،یاد رہے کہ شوکت علی نے 2001 ورلڈ گیمز میں اسنوکر کا برانز میڈل جیتا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی