i کھیل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلئے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلانتازترین

May 13, 2025

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 سے 15 جون تک لارڈز میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے، سٹیو سمتھ اور جوش ہیزل ووڈ بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔الیکس کیری، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس، میٹ کوہنیمن اور مارنوس لبوشین بھی سکواڈ میں شامل ہیں، اس کے علاوہ سکاٹ بولینڈ، نیتھن لیون، مچل سٹارک اور بیو ویبسٹر بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی