i کھیل

ہوزے مورینیو کی 25 سال بعد بینفیکا واپسیتازترین

September 19, 2025

پرتگال سے تعلق رکھنے والے ہوزے مورینیو کے بحیثیت مینیجر کیریئر نے ایک اور دلچسپ موڑ لیا جب وہ ینفیکا واپس آئے جہاں انہوں نے تقریبا 25 سال پہلے بار لزبن کے اس مشہور کلب میں کوچنگ کی تربیت حاصل کی تھی۔مورینیو، جن کی عمر 62 سال ہے، نے پچھلے ماہ ترکی کے کلب فنربخچے کو چھوڑا تھا اور اب انہون نے 2026-27 سیزن کے اختتام تک بینفیکا کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔مورینیو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا وعدہ ہے کہ میں بینفیکا کے لیے جِیوں گا، اپنے مشن کے لئے جِیوں گا۔میں دنیا کے سب سے بڑے کلبوں میں سے ایک کا کوچ ہوں میں اہم نہیں ہوں، بینفیکا اہم ہے، بینفیکا کے مداح اہم ہیں۔ میں یہاں خدمت کے لیے آیا ہوں۔میں ایک بہت بڑی ذمہ داری محسوس کر رہا ہوں، لیکن خود کو پہلے سے زیادہ زندہ محسوس کر رہا ہوں۔ میں مقابلے جیتنا چاہتا ہوں میری خواہش ہے کہ اپنے دو سالہ معاہدے کو کامیابی سے مکمل کروں۔مورینیو نے فنربخچے کو باہمی رضامندی سے چھوڑ دیا تھا کیونکہ انکی ٹیم چیمپئنز لیگ پلے آف میں بینفیکا سے ہار گئی تھی۔لیکن سابقہ چیلسی، ریئل میڈرڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ کو اب ایک بار پھر اس مقابلے میں حصہ لینے کا موقع ملے گا جسے وہ دو بار جیت چکے ہیں پہلی بار 2003-04 میں پرتگال کے پورٹو کے ساتھ اور پھر 2009-10 میں انٹر میلان کے ساتھ۔مورینیو کا بینفیکا کے ساتھ پہلا دور 20 ستمبر 2000 کو شروع ہوا تھا، لیکن یہ دسمبر کے شروع میں ختم ہو گیا

جب انہوں نے استعفی دے دیا کیونکہ کلب کے نئے صدر مانویل ویلاریہ نے ان کا معاہدہ تجدید کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ویلاریہ نے اس وقت کہا تھا، میرے خیال میں وہ مجھے کبھی پسند نہیں کرتے تھے، مجھے نہیں معلوم کیوں، شاید انہیں لگتا تھا کہ میں انہیں پسند نہیں کرتا۔مورینیو کا استعفی دو دن بعد آیا جب ان کی ٹیم نے لزبن کی ہی حریف تیم اسپورٹنگ کو 3-0 سے شکست دی تھی۔یونیاو دی لیریا کے ساتھ مختصر قیام کے بعد، مورینیو پورٹو پہنچے جہاں انہوں نے خود کو ایک نامور مینیجر میں تبدیل کیا، دو لیگ ٹائٹلز اور چیمپئنز لیگ کی فتح کے ساتھ، جس نے انہیں چیلسی منتقل کروا دیا۔اس دوران کے سالوں میں مورینیو نے انٹر میلان اور ریئل میڈرڈ میں ٹرافیاں جیتی ہیں، اور چیلسی میں دوسری کامیاب مدت بھی گزاری، جس میں ان کا آخری لیگ ٹائٹل 2014-15 میں شامل تھا۔انہوں نے یورپا لیگ 2017 میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ اور کانفرنس لیگ 2022 میں اے ایس رومہ کے ساتھ جیت کر تینوں موجودہ یوفا کلب مقابلے جیتنے والے پہلے مینیجر بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا، مگر وہ اپنے ابتدائی سالوں کی بلندیوں تک دوبارہ نہیں پہنچ سکے۔ان کا تازہ ترین تجربہ فنربخچے کے ساتھ پچھلے ماہ مایوس کن اختتام پذیر ہوا، جہاں مورینیو گالاتا سرائے کی گرفت کو توڑنے میں ناکام رہے۔فنربخچے گزشتہ سیزن میں اپنے استنبول کے حریف سے 11 پوائنٹس پیچھے رہے اور کپ مقابلوں میں بھی ان کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی