i کھیل

پاک بھارت کشیدگی، آسٹریلوی کرکٹرز نے واپسی کیلئے فلائٹس کی تلاش شروع کردیتازترین

May 09, 2025

پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے سبب آئی پی ایل کھیلنے والے آسٹریلوی کرکٹرزنے بھارت سے وطن واپسی کے لیے فلائٹس کی تلاش شروع کر دی۔آسٹریلین میڈیا کے مطابق آسٹریلوی کرکٹرز ایک دو روز میں دبئی یا اپنے وطن واپس جانے کے خواہش مند ہیں، جبکہ آسٹریلوی کرکٹرز ہفتے کو اپنے واطن واپس روانہ ہو سکتے ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق دھرم شالہ میں میچ ختم کرنے کے بعد آسٹریلوی کرکٹرز پریشانی میں مبتلا ہیں ، آئی پی ایل میں 15 آسٹریلوی کھلاڑی شریک ہیں جن میں پیٹ کمنز بھی شامل ہیں ۔رکی پونٹنگ اور جسٹن لینگر آئی پی ایل میں کوچنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت آئی پی ایل کو بھی ڈبونے لگی اور ایونٹ کے ملتوی ہونے کے امکانات بڑھ گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی