پاکستان فٹبال فیڈریشن کی کانگریس کا اہم اجلاس پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے سبب فیفا اور اے ایف سی وفود کی آمد میں تاخیر کے باعث موخر کردیا گیا، پی ایف ایف کے انتخابات اب 27 مئی کو ہونگے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے 20می کو ہونیوالی اپنی غیر معمولی کانگریس کو ملتوی کر دیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث فیفا اور اے ایف سی کے وفود کے شیڈول پر اثر پڑا ہے۔ اس صورتحال نے انتظامی اور لاجسٹک چیلنجز پیدا کیے اب یہ اجلاس 27 مئی کو لاہور ہوگا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی