i کھیل

پاک بنگلہ دیش کرکٹ سیریز، بہترین سکیورٹی انتظامات پر مریم نواز شریف اور پنجاب حکومت کا شکریہ، محسن نقویتازترین

June 02, 2025

ئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے خلاف کرکٹ سیریز میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر لاہور پولیس ، پاک فوج ،رینجرز اور دیگر اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہر سطح پر بھرپور تعاون پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور پنجاب حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی سربراہی میں پنجاب حکومت کی معاونت مثالی رہی۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تینوں میچز کے دوران شائقین کرکٹ کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے۔ لاہور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کی دن رات کی محنت کے باعث شائقین کرکٹ نے محفوظ ماحول میں میچز کو انجوائے کیا۔انہوں نے کہا کہ فرائض سرانجام دینے والے افسروں اور جوانوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی