i کھیل

پاک سری لنکا میچ،ابرار احمد اور ہسارنگا کی شاندار اسپورٹس مین اسپرٹ، ایک دوسرے سے گلے ملےتازترین

September 24, 2025

ابوظہبی میں کھیلے گئے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے سری لنکن آل رائو نڈر ہسارنگا کو آئوٹ کرنے کے بعد انہی کے انداز میں جشن منایا۔ میچ کے درمیان دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی۔ سری لنکا کے ہسارنگا نے فخر زمان کا شاندار کیچ تھاما تو انہوں نے ابرار کے انداز میں سیلیبریٹ کیا ۔ پھر صائم کو بولڈ کرکے ابرار احمد کی طرح انداز اپنایا۔جس کے بعد ابرار نے 13ویں اوور کی پہلی گیند پر ہسارنگا کو بولڈ کیا اور فورا ان کے انداز میں سیلیبریٹ کیا۔جس پر سوشل میڈیا پر شائقین نے خوب داد دی۔ میچ کے اختتام پر دونوں کرکٹرز نے بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ دکھائی اور ایک دوسرے سے گلے ملے اور لمحے کو خوب انجوائے کیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی