سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ پاکستان ابھی بھی ایشیا کپ جیت سکتا ہے۔ ثقلین مشتاق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ روز میچ میں قومی ٹیم نے پہلے کی نسبت بہتر کارکردگی دکھائی۔ اور گزشتہ روز فخر زمان کو غلط آئو ٹ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے توقع کے مطابق پہلے 10 اوورز میں بہتر کارکردگی دکھائی اور ہارنے والی ٹیم کی غلطیاں ہمیشہ زیادہ اور جیتنے والی کی کم ہوتی ہیں۔ثقلین مشتاق نے قومی ٹیم کو مشورے دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بالز پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اور پاور پلے میں فاسٹ بالرز کو ذمہ داری لینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فہیم اشرف دوسرا اور حارث رئوف چوتھا اوور کر لیتے تو بہتر تھا جبکہ پہلے پاور پلے میں صائم ایوب اور ابرار کو زیادہ استعمال کیا گیا۔ پاکستان ابھی بھی ایشیا کپ جیت سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی