i کھیل

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئس ہاکی میں شاندار کامیابی، فائنل میں پیرو کو 1-6 سے شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کر لیاتازترین

August 22, 2025

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار آئس ہاکی کے میدان میں شاندار کامیابی حاصل کرلی ہے۔امریکہ میں ہونے والی لیٹم کپ ڈویژن تھری آئس ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے فائنل میں پیرو کو 1-6 سے شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کر لیا۔پاکستان ٹیم نے پورے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست رہی۔اسی چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین کی ٹیم نے بھی نمایاں کارکردگی دکھائی اورڈویژن ٹو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ٹورنامنٹ میں 17 ممالک کی 62 سے زائد ٹیموں نے شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی