i کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے کولمبو سے لاہور پہنچ گئیتازترین

September 04, 2023

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف میچ میں کھیلنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبو سے چارٹرڈ فلائٹ پر لاہور پہنچ گئی،قومی ٹیم کے کھلاڑی ایک روز آرام کے بعد منگل کو(آج) ایل سی سی اے گرائونڈ میں ٹریننگ کریں گے،خیال رہے کہ پاکستان سپر فور میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم ہے، اس سے قبل پاکستانی کرکٹرز بس کے ذریعے کینڈی سے کولمبو پہنچے تھے،پاکستان ٹیم بدھ کو سپر فور مرحلے کا میچ افغانستان یا بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان کے سپر فور میں کوالیفائی کرنے کی صورت میں اے ون قرار پائے گی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی