i کھیل

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کا معرکہ حق کومبیٹ نائٹ ایونٹ کے انعقاد کا اعلانتازترین

August 21, 2025

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن نے بھارت کو شکست دینے پر پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بڑے ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ۔فتح کا جشن منانے کے لئے ایونٹ کا نام معرکہ حق پاکستان کومبیٹ نائٹ رکھا گیا ہے،ایونٹ میں اوپن ایم ایم ایچیمپئن شپ اور روڈ ٹو بریو 100 کے کوالیفائنگ رائونڈکے مقابلے شامل ہوں گے،مختلف ویٹ کیٹگریز کی چھ ٹیموں میں ان ایکشن ہوں گی،ایونٹ کے فاتح فائٹرزکوورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ،جارجیامیں پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملے گا۔روڈ ٹو بریو 100 کیمیچز رواں سال بحرین میں کھیلے جائیں گے،تاہم اس کے کوالیفائنگ رائونڈ میچز پاکستان میں 24 اگست کولاہور کے ڈی ایچ اے اسٹیڈیم فیز 6 میں منعقدہوں گے،ان کوالیفائنگ رائونڈزمیں پاکستانی فائٹرزازبکستان،آذربائیجان، ایران،مصر اور مراکش کے فائٹرز کے خلاف ان ایکشن ہوں گے۔فیڈریشن کے صدرعمراحمد کاکہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ایونٹ کے انعقاد میں بھرپور مدد فراہم کی ہے، جووزیرِاعلی پنجاب مریم نواز کے اس وژن کا حصہ ہیکہ پاکستان میں انٹرنیشنل معیار کے کھیلوں کو فروغ دیاجائے،گزشتہ سال بھارتی فائٹرز کو شکست دینے والے پاکستانی فائٹر زایک بارپھر ایکشن میں ہوں گے، جن میں گولڈ میڈلسٹ بانو بٹ اور ایمان خان بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی