پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے فیصلہ کن میچ میں 13 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے اوپنرصائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔صاحبزادہ فرحان 74 اور صائم ایوب 66 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ حسن نواز 15 اور محمد حارث 2 رنز بنا کر آٹ ہوئے، خوشدل شاہ 11 اور فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، روسٹن چیز اور شمار جوزف نے ایک ایک وکٹ لی۔190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز ہی بنا سکی اور 13 رنز سے شکست کھا گئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے آغاز میں کچھ عمدہ سٹروک ضرور دیکھنے کو ملے مگر اختتامی اوورز میں رنز کی رفتار سست ہو گئی اور پاکستان کے گیند بازوں نے دبا برقرار رکھا۔پاکستانی سپنرز نے ایک بار پھر اپنی مہارت کا ثبوت دیا اور اہم مواقع پر وکٹیں حاصل کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، ویسٹ انڈیز کی جانب سے آخر میں جارحانہ کوشش کی گئی مگر مطلوبہ رن ریٹ تیز ہونے کے باعث شکست ان کا مقدر بنی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیوئل اینڈریو 24، ردرفورڈ 51، الیک ایتھنزے 60 رنز بنا کر نمایاں رہے
جبکہ کپتان شائے ہوپ صرف 7 اور جیسن ہولڈر صفر پر پویلین لوٹ گئے۔روسٹن چیز 15 رنز پر ریٹائرڈہرٹ ہو گئے تاہم گدیش موتی 10 اور روماریو شیفرڈ 4 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے، پاکستان کی جانب سے حسن علی، محمد نواز، حارث رف، صائم ایوب اور سفیان مقیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔بہترین کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی میچ اور آل رائونڈر محمد نواز کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا ہے۔اس جیت کے بعد پاکستانی ٹیم کا قافلہ ٹرینیڈاڈ روانہ ہو رہا ہے جہاں جمعے سے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز ہو گا۔دریں اثنائصدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے قومی ٹیم کے عزم، محنت اور ٹیم ورک کی تعریف کی اور کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے دل جیت لیے ۔ یہ جیت قومی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے صدر آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم آئندہ بھی کامیابیاں حاصل کر تے رہے گی ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔جاری تہینیتی پیغام میں شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور ٹیم منیجمنٹ کو بھی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہت کہ ٹیم ورک اور محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ مجھے امید ہے ٹیم مزید محنت اور یکسو ہو کر آنے والے میچز کے لیے تیاری کرے گی اور کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیئرمین محسن نقوی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پاکستان ٹیم کو مبارک باد دی۔ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ امریکا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارک ہو۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک شاندار ٹیم ورک، عزم اور جذبہ دیکھنے کو ملا۔نہوں نے کہا کہ ہمارے لڑکوں نے بین القوامی سطح پر ملک کا سر فخر سے بلند کیا، اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی