پاکستان شاہینز اسکواڈ کا حصہ بننے والے اسپنر ساجد خان انجری کا شکار ہوگئے۔ٹون برج میں پریکٹس کے دوران ساجد خان کے دائیں انگوٹھے میں فریکچر ہوا جس کے بعد وہ دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم سے باہر ہوگئے ۔ذرائع کا کہناہے کہ ساجد خان پہلی دستیاب پرواز سے وطن واپس لوٹیں گے تاہم تاحال ٹیم مینجمنٹ نے متبادل کھلاڑی نہیں مانگا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی