i کھیل

پاکستان سپر لیگ کے اثاثوں کی ویلیو ایشن کا عمل شروعتازترین

August 27, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے اثاثوں کی ویلیو ایشن شروع کردی جس کا مقصد فرنچائزز اور کمرشل رائٹس کی مالیت طے کرناہے۔تفصیلات کے مطابق ویلیو ایشن عمل پانچ ہفتوں میں مکمل ہوگا جس کے ذریعے پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی قدر کا تعین بھی کیا جائے گا۔ویلیوایشن کا کنٹریکٹ ای وائے مینا کو دیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی نمایاں لیگوں میں جگہ بنا چکا ہے، یہ عمل شفافیت سے میرٹ پر فیصلوں کی ضمانت ہے، یہ عمل سپر لیگ کی ترقی اور استحکام کا باعث بنے گا، ویلیو ایشن سے سٹریٹجک فیصلوں میں مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی