i کھیل

پاکستانی کوہ پیما شاہ دولت نے 8080 میٹر بلند گیشربرم ون مصنوعی آکسیجن کے بغیر سر کرلیتازترین

July 21, 2025

پاکستانی کوہ پیما شاہ دولت نے 8080 میٹر بلند گیشربرم ون سر کرلی۔ شاہ دولت نے مصنوعی آکسیجن استعمال کیے بغیر 8080 میٹر بلند گیشربرم ون چوٹی کو سر کیا ہے۔گلگت سے تعلق رکھنے والے شاہ دولت گزشتہ روز صبح 11 بجے گیشر برم ون کے ٹاپ پر پہنچے تھے۔گیشربرم ون کے بعد اب شاہ دولت براڈ پیک سر کرنے کی پیش قدمی شروع کریں گے۔واضح رہے کہ شاہ دولت اس سے قبل کے ٹو، نانگا پربت اور گیشربرم ٹو بھی سر کر چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی